فیصل آباد(پ ر)فیصل آباد پاکستان مسلم لیگ ن مرکزی کونسل کے ممبر سید محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ سازشوں اور جھوٹ کا بادشاہ کمرہ بند ہو کر ویڈیوز ریلیز کرنے کی بجا ئے گھر سے باہر آئے اور کارکنوں کی بجا ئے خود گرفتاری دیکر فلاپ ہوئی جیل بھرو تحریک کو کامیاب بنائے اس کا کام صرف اپیلیں کرنا رہ گیا ہے مگر اب کہیں سے اسکو کوئی جواب نہیں ملیگا ا پنے بیان میں انہوں نے کہا ہے اس نے کسی ادارے کی توقیر باقی نہیں ر ہنے دی اور اس کے حواری منصفوں بارے ہماری پارٹی نے احتجاج کیا ہے’ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان قوم کو بتائیں کہ وہ اپنی جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں اپنی گرفتاری کب پیش کریں گے اور کیا عمران خان اپنی اور اپنے بچوں کی بھی اس جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں پیش کریں گے ؟
30