46

عمران خان کا اپنی پارٹی کے ”لوٹوں ” کو بلیک لسٹ کرنے کا حکم

لاہور(بیوروچیف) پاکستان تحریک انصاف نے مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ بدنیتی کا مظاہرہ کرنے والے لوگوں کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔تفصیل کے مطابق پنجاب کے ریجنل پارٹی صدور، ڈویڑنل کوارڈینیٹرز اور پارٹی لیڈرشپ کی چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں نگران زیراعلی کے ناموں پر مشاورت کی گئی ۔عمران خان نے ڈویژنل لیول پر ٹکٹوں کے حوالے سے دو دن میں پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی ۔ڈویڑنل پارلیمانی بورڈز ایک ہفتے میں تمام حلقوں کے لیے شارٹ لسٹڈ امیدواروں کی کسٹ سنٹرل پارلیمانی بورڈ کو جمع کروائیں گے۔اجلاس میں مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ بدنیتی کا مظاہرہ کرنے والے لوگوں کو بلیک لسٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔خواتین اور اقلیتوں کے لیے مختص سیٹوں پر بھی الیکشنز میں گراؤنڈ پر کارکردگی، پارٹی کے ساتھ وفاداری اور علاقائی تناسب کا خیال رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں