37

عمران خان کا منحرف ارکان اسمبلی سے ملنے سے انکار

لاہور(بیوروچیف)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے منحرف سابق ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات سے انکار کردیا۔پی ٹی آئی کے کارکنان منحرف ارکان کے حلقوں میں احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں جبکہ منحرف ارکان نے عمران خان سے ملاقات کرکے اپنا موقف پیش کرنے کے لئے رابطہ کیا تو انہوں نے ملنے سے انکار کردیا۔پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے دوران فیصل چیمہ ،مومنہ وحید اور خرم لغاری ایوان سے غیر حاضررہے تھے ، جنہیں پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے تھے اور وضاحت طلب کی گئی تھی۔عمران خان کی ہدایت کی تھی کہ پارٹی سیکرٹری جنرل اسد عمرکے سامنے پیش ہوکر اپنی وضاحت پیش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں