33

عمران خان کوانتقامی کارروائیوں کا سامنا ہے

اسلام آباد (بیوروچیف) پا کستان تحریک انصاف کے رہنما فر خ حبیب نے کہا ہے کہ جعلی مقد مات کی سنچری فاشسٹ امپورٹڈ حکو مت مکمل کرچکی ہے ،عمران خان کو ا نتقامی کارروائیوں کا سامنا ہے اور ا یک قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے ۔ اپنے ا یک بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ سابق وزیراعظم ،پاکستان کی سب سے بڑی وفاقی سیاسی جما عت کے سربراہ عمران خان پر پنجا ب میں84 اور اسلام آباد میں 43مقدمات درج ہیں جعلی مقدمات کی سنچری فاشسٹ امپورٹڈ حکومت مکمل کرچکی ہے عمران خان کو انتقامی کاروائیوں کا سامناہے اور ایک قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے۔فرخ حبیب مزید کہنا تھا کہ ہمارا اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ ہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف کیخلاف قائم جعلی مقدمات کو ختم کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں