38

عمران خان کو ایک بار گرفتار کر لیناچاہیے’رانا ثناء اللہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے خلاف ایف آئی آر بالکل درست ہے’ نواز شریف سے ہدایات لے کر مریم نواز کا یکم فروری سے پنجاب اور کے پی کے کا دورہ شروع ہوگا۔ عمران خان کو گرفتار کرنے کا ارادہ نہیں لیکن ان کے بیانات سے تو لگتا ہے کہ ایک بار گرفتار ہو جانا چاہیے تاکہ دیکھ ہی لیں کہ یہ کیا طوفان لانا چاہتے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نواز شریف سے ہدایات لے کر مریم نواز کا یکم فروری سے پنجاب اور کے پی کے کا دورہ شروع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں