25

عمران خان کو تمام جرائم کا اعتراف کرنا پڑیگا ‘مریم اورنگزیب

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ثاقب نثار کے “صادق اور امین” نے شوکت خانم کے 3 ملین ڈالر کے خیراتی فنڈ ہاؤسنگ سوسائیٹی میں لگانے کا اعتراف کر لیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ جعلی “صادق اور امین” نے 30 لاکھ ڈالر کی رقم ہائوسنگ منصوبے میں لگانے کا اعتراف کیا ہے۔پاکستان کی عوام نے آپ کو شوکت خانم کیلئے زکوا تہکے پیسے دئیے تھے پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کیلئے نہیں ،دوسروں پہ چوری کا الزام اور خود خیرات کے پیسوں کی چوری کا اعترافِ جرم ،ٰلاکھوں ڈالر کا خیراتی پیسہ لگاتے ہوئے شوکت خانم کے بورڈ سے منظوری بھی نہ لی جھوٹا فراڈیہ توشہ خانہ اور زکوت چور کہتا ہے ،توشہ خانہ میں چوری کی، تو کیا ہوا ؟ ریاست کے 190 ملین پاؤنڈ کھا گیا، تو کیا ہوا ؟پانچ کیرٹ کا ہیرہ ہی تو لیا ہے ؟ فارن فنڈنگ کر کے ملک کے خلاف دشمنی کی، تو کیا ہوا ؟ زکوتہ کے پیسے ہی تو چوری کئے ہیں، تو کیا ہوا؟ ٹرسٹ کا پیسہ ہی تو کھایا ہے، تو کیا ہوا ؟ القادر ٹرسٹ کے نام پر 458 کنال اراضی رشوت لی، تو کیا ہوا؟ بشری بی بی کے ساتھ مل کر پنجاب کی ہر نوکری، ہر عہدہ بیچا، تو کیا ہوا؟جن کو چور کہتے ہیں پاکستان میں برطانیہ کی بھی کسی عدالت میں جھوٹے الزام ثابت نہیں کر سکے ۔عمران خان اِسی لئے عدالت میں پیش نہیں ہوتے کیونکہ اگر ہوئے تو تمام کئے ہوئے جرائم کا اعتراف کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں