28

عمران خان کو ضمانت میں کل تک توسیع مل گئی

اسلام آباد(بیوروچیف)عمران خان کیخلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیس میں ضمانت میں کل تک توسیع کردی گئی۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت میں عمران خان کیخلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے عمران خان کی ضمانت میں کل تک توسیع کردی ۔عدالت نے مدعی کے وکیل کی عمران خان کا پمز سے طبی معائنہ کرانے کی استدعا مستردکردی،عمران خان کی توشہ خانہ کیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کی درخواست بھی مستردکردی گئی، عدالت نے کہاکہ ہمارے پاس اختیار نہیں کہ ایک کورٹ سے دوسری تک بھی بیٹھ سکیں ۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے متفرق درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،دوران سماعت بابراعوان نے کل عمران خان کی عدالت پیشی کی یقین دہانی کرائی ،بابراعوان نے کہاکہ تھانہ سیکرٹریٹ کیس میں عمران خان کل عدالت پیش ہوں گے ،عدالت نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست منظورکرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں