84

عمران خان کی جیل بھروتحریک بھی ناکامی سے دوچار ہوگی

فیصل آباد(پ ر) پا کستان پیپلزپارٹی کے رہنما میاں زکریا حسن ڈار نے کہاکہ عمران خان کی جیل بھر و تحریک ناکامی سے دوچار ہو گی ، عوام نے پہلے بھی ان کی کال پر کان نہیںدھرے تھے ا و رتحریک انصاف کی نئی کال کا حشر بھی پچھلی جیسا ہو گا ،پونے چار سال کے دوران انتہائی خراب طرز حکمرانی اور منفی سیاست کی وجہ سے عوام عمران خا ن اورپی ٹی آئی سے بیزار ہو چکے ہیں اور ان کی کسی بھی بات پر اعتماد کرنے کے لئے تیار نہیں ۔ ا نہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہے ملک کا اقتصادی اور معاشی طورپر بیڑہ غرق کیا ہے،عمران نیازی کی نااہل حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں عدم استحکام پیدا ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں