25

عمران خان کی سیاست خالی نعروں پرمشتمل ہے

فیصل آباد (پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن مرکزی کونسل کے ممبر سید محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ عمر ا ن خان کی بڑھکیں اور دھمکیاں جلد دم توڑ جائیں گی اتحادی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی 2023 کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن ہی حکومت بنائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان مینار پاکستان جیسی پاک جگہ کو اپنے جھوٹ کیلئے استعمال کر رہا ہے ۔ پاکستان کیخلاف کام کر نیو ا لے ا یجنٹ کو مینار پاکستان پر جلسے کی ا جا ز ت نہیں ہونی چاہیے تھی ۔ عمران خان آئین ، قانون ، سچائی ، توشہ خانہ ، فا ر ن فنڈنگ ، ٹیریان نیازی کیسز سے حقیقی آزادی چاہتے ہیں ۔ ہر ادارے اور اس کے سربراہ کو اپنا غلام بنانے کی حقیقی آزادی چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں