42

عمران خان کی سیاست دم توڑ چکی ہے’ محمد علی بخاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مشکلات ، حالات اور مہنگائی سے بے خبر نہیں مگر ایسی صورت حال سے گھبرا جانا مسئلہ کا حل نہیں ۔ آ ئی ایم ایف کے مطالبات ظالمانہ مگر یہ تمام عمرانی دور حکومت کے اقدامات اور نااہلیوں کا منطقی نتیجہ ہے ۔ وہ افراتفری کی سیاست جاری رکھ کر ملک ڈبونے کا منصوبہ مکمل کرنا چاہتا ہے لیکن ان کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دینگے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن مرکزی کونسل کے ممبر سید محمد علی بخاری نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے تمام بد اعمالیوں کا بوجھ ہمارے کندھوں آ ن پڑا ہے مگر قوم ثابت قدم رہی تو یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی والے گرفتاریاں دیں انہیں کس جیل میں رکھا جائے گا فیصلہ رانا ثناء اللہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں