36

عمران خان کی قیادت میں عوام حکمرانوں سے نجات حاصل کرینگے

گوجرہ(نامہ نگار)امپورٹڈ حکمرانوں نے عوام کا عرصہ حیات تنگ کر دیا ۔ روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیاہے ۔لوگ حکمرانوں سے بے زار ہو چکے ہیں ۔عوام عمران خان کی قیادت میں حکمرانوں سے جلد نجات حاصل کریں گے۔پا کستا ن تحریک انصا ف کے امیدوار برائے صوبا ئی اسمبلی چو ہدری خا لد بشیر ٹرا نسپو رٹر کی قیا دت میں الیکشن کرا ؤ مہنگائی مکا ؤ ریلی نکا لی گئی ریلی مختلف بازارو ں کا چکر لگا کر چوک ملکا نوا لہ پہنچی جہا ں پر چوہدری خا لد بشیر، چوہدری طارق نعیم سمیت دیگر مقررین نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ حکو مت نے پورے ملک میں مہنگائی کا جو بازار گرم کر رکھا ہے اس سے غریب آٹا نہ ملنے پر بچو ں سمیت خود کشیا ں کر نے پر مجبور ہیں انہو ں نے کہا امپو رٹڈ حکو مت سے ملک نہیں سبنھا لا جا رہا حکو مت فوری طور پر عا م انتخا با ت کا اعلا ن کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں