33

عمران خان کی قیادت میں ہی ملک کوبحرانوںسے نکالا جاسکتا ہے ‘ شوکت علی رانا

فیصل آباد(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوامیدوارایم پی اے پی پی 114شوکت علی رانا نے کہا ہے کہ عوام فیصلہ کر چکی ملکی مسائل کا حل صرف پی ٹی آئی کے پاس ہے، پاکستان کوعمران خان کی قیادت میں ہی بحرانوں سے نکالاجاسکتاہے ، مریم نواز مسلسل عدلیہ پر حملے کررہی ہیں،عمران خان کو ڈرانے ،دھمکانے والے آ ج خود محفوظ راستے کی تلاش میں ہیں۔ مریم نواز عمران خان پر الزام تراشی سے قبل اپنی حکومت کا عوام کو حساب دیںاس وقت حکمرانوں پر عمران خان کا خوف اور عوامی مقبولیت طاری ہوجانے کے باعث انکی نیندیں حرام ہوچکی ہیں اب ان کا سیاسی مستقبل بڑا مخدوش اور تاریک نظر آرہا ہے۔ انہو ںنے کہاکہ عوام پی ڈ ی ایم کی موجودہ پالیسیوں سے بالکل عدم اعتماد کااظہا ر کرتے ہیں اور عمران خان انکے ساتھیوںکیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیںکیونکہ عمران خان کا وژن خالصتا پاکستان کی خودمختاری ،عوامی فلاح وبہبود کے علاوہ گراس روٹ لیول پر عوامی خوشحالی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی حقیقی آزادی و خود مختاری کیلئے پی ٹی آئی کی جاری جدوجہد ضرور رنگ لائے گی عمران خان انتقامی کاروائیوں سے گھبرانے یا خوفزدہ ہونے والے نہیں وہ اپنے اصولی موقف پر ڈٹ کر کھڑے ہیں انہیں جھکایا نہیں جاسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں