فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے سینئر رہنما چوہدری ریاض گجر نے کہا ہے کہ عمران خان کی لانگ مارچ کی آئندہ کال بھی ناکامی سے دو چار ہو گی ۔ عوام نے پہلے بھی ان کی کال پر کان نہیںدھرے تھے اورپی ٹی آئی کی لانگ مارچ کی نئی کال کا حشر بھی پچھلی جیسا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ پونے چار سال کے دوران انتہائی خراب طرز حکمرانی اور منفی سیاست کی وجہ سے عوام عمران خان اورپی ٹی آئی سے بیزار ہو چکے ہیں اور ان کی کسی بھی بات پر اعتماد کرنے کے لئے تیار نہیں ۔ پی ٹی آئی ہے ملک کا اقتصادی اور معاشی طورپر بیڑہ غرق کیا ہے اب وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی معیشت کی بحالی کا آغاز کر دیا ہے۔
32