34

عمران خان کی ہر نام نہاد تحریک کامقصد انکی ذات تک ہی محدود ہے ‘ عابد شیر علی

کمالیہ(نامہ نگار) مسلم لیگی رہنماؤں سردار ضیا گجر، رانا محمد بلال اور رانا ساجد خاں نے مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنما عابد شیر علی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبائی اور علاقائی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سنیئر رہنما مسلم لیگ (ن) عابد شیر علی نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ملک بھر میں کلین سویپ کرے گی، پاکستان کی تباہی و بربادی اور بد ترین مہنگائی کے ذمہ دار صرف اور صرف عمران خان ہیں جو آج بھی پاکستان کو مسائل سے نکالنے کی بجائے مزید بحرانوں کی دلدل میں دھکیلنے کی سیاست کر رہے ہیں، پاکستان کے ساتھ جو کھلواڑ عمران خان کر گئے ہیں اب پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے ایک وقت درکار ہے، بنی گالہ کے تین سو کنال کے گھر میں رہنے والے عمران خان کا ریاست مدینہ کی بات کرناشر مناک ہے. عمران خان کی ہر نام نہاد تحریک کا مقصد ان کی ذات تک ہی محدود ہے عمران خان نے عدلیہ بچاؤ نہیں عدلیہ مجھے بچاؤ تحریک کا اعلان کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں