فیصل آباد(پ ر)عمران خان جیل میں ایک دن نہیں گزارسکتے کیونکہ پاکستانی عوام عمران خان کا ماضی جانتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن)علماء مشائخ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری حافظ امجد نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھیوں نے اس کو چھوڑنا شروع کردیا ہے ملک میں جو مہنگائی کا بوجھ عوام اٹھارہی ہے یہ عمران خان کی نا تجربہ کاری کا نتیجہ ہے۔ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کی بنیاد پر عام انتخابات کو جیت کر عوام کی خدمت کے سفر کو جاری رکھے گی۔ مریم نواز کی تنظیم سازی سے عمرانی ٹولہ حواس باختہ ہوچکا ہے۔ اب وہ وقت دور نہیں جب مریم نواز کی قیادت میں ملک بھر سے الیکشن میں کلین سوئپ کریں گے۔
23