29

عمران خان کے گھرتلاشی وتوڑپھوڑریاستی دہشتگردی ہے

فیصل آباد (پ ر)پاکستان تحر یک انصاف این اے 105 کے ر ہنما چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ سازشی ٹولے کی غلام حکومت نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کی بجائے ایک بار پھر ا ضا فہ کرکے غریب عوام کی زندگی مزید ا جیرن کر دی ہے ۔ عوام عمران خان سے عشق کی تاریخ رقم کر رہے ہیں ۔ عمران خان ہمارے سمیت پور ی قوم کی ضد ہے ۔ زمان پارک کے محاصرہ کے دوران عوام نے پولیس کی شیلنگ اور ڈنڈے برداشت کئے لیکن کوئی کارکن ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا ۔ عمران خان کے گھر تلاشی و توڑ پھوڑ ریاستی دہشت گردی ہے حکومت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ وہ کسی طرح عمران خان کو گرفتار کرکے ملکی حالات خراب کرنا چاتی ہے تاکہ الیکشن نہ کروانے کا بہانہ مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہونے والے الیکشن میں تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں