30

عمران خان ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں

فیصل آباد (پ ر )پاکستان تحریک انصاف پی پی 114 کے رہنما شیخ شاہد جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ۔پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے اگر انہیں گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی گئی تو کارکنان حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان عمران خان کے حکم پر جیلیں بھرنے کے لئے تیار ہیں جب تک نااہل حکمرانوں سے نجات حاصل نہیں کی جائے گی کارکنان کا سروں پر کفن باندھ کر جیلیں بھرنے کا احتجاج جاری رہے گا ۔ انہوںنے کہا کہ آج بچہ بچہ جانتا ہے کہ ملک کو کن کن جماعتوں نے نوچ کھایا ہے اور وہی جماعتیں ایک سازش کے تحت اقتدار کے ایوانوں میں پہنچا دی گئی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں