مکو آنہ(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن)کے سینئر ضلعی نائب صدر و امیدوار پی پی 105چوہدری زاہد عمران گجر نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی سے تحریک انصاف کی نام نہاد مقبولیت کی قلعی کھل جائے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مکو آنہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ2018ء میں عوام کے نڈیٹ پر شب خون مار کر جو حکومت بنائی گئی تھی تحریک انصاف نے اپنے ہاتھوں سے اس کی سیاسی تدفین کی ہے۔عمران خان اپنی ذاتی تسکین کے لئے اسمبلیاں توڑے تو ٹھیک ہے اور اگر تمہارے استعفے منظور کر لئے جائیں تو غلط ہے ۔عمران نیازی کے ہر ہتھکنڈے ، چال بازی اور شاطرانہ حربوں کا اسے منہ توڑ جواب ملا ہے۔ اب اس کی اپنی نیندیں اڑی ہوئی ہیں اور دن کا چین حرام ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور خودچیئرمین عمران خان نیازی حوصلہ مند اور عوام سے محبت کرنے والی مریم نواز کی واپسی سے خوفزدہ اور گھبراہٹ کا شکار ہیں اور ان کے کمزور اور جمہوریت دشمنی پر مبنی بیانات اس کا ثبوت ہیں۔ ایک باوقار ، بہادر اور ملک سے محبت کرنے والی خاتون مریم نواز کی وطن واپسی کے اعلان سے یہ ملک اور عوام دشمن ٹولہ سخت پریشان اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔
34