57

عمران نے شہباز کا بندوبست کرلیا ‘ پرویز الٰہی

لاہور (بیوروچیف)وزیراعلیٰ پنجاب چودھر ی پرویز الٰہی نے لاہور میں پاکستان کی پہلی خاتم النبینۖ یونیورسٹی کا افتتاح کیااورجامع مسجد خاتم النبینۖ کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیراعلیٰ چودھری پر و یزالٰہی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ(ن) لیگ کو الیکشن میں عبرتناک قسم کی شکست ہوگی۔ (ن) لیگ کا عام انتخابات میں وہی حشرہوگا ، جو پی پی کا ہوچکا ہے ۔شہباز شر یف بہت چالاک اورہوشیار بنتا ہے اورغیبی مدد کے انتظار میں رہتا ہے لیکن اب یہ بری طرح بے نقاب ہوگیا ہے ۔شہبازشریف الیکشن کے بعد منہ چھپاتا پھرے گا۔اسحاق ڈار کہتا تھا ،میں ڈالر لاؤں گا،لیکن یہ ڈالر باہر لے گئے ۔(ن) لیگ ہر آنے والے لمحے کمزور سے کمزور تک ہورہی ہے ۔اعتماد کے ووٹ میں ہم نے (ن) لیگ کو سرپرائز دیا۔ اب صدر علوی انہیں اعتماد کے ووٹ کا کہیںگے توانہیں جان کے لالے پڑ جائیںگے۔عمران خان نے شہبازشریف کا بندوبست کردیا ہے اب ان کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گاجو اسے نہیں ملنا۔عمران خان نیک آدمی ہیں ،ان میں ملک سنوارنے کا جذبہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں