راولپنڈی (بیوروچیف) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک کو ایماندار ججز کی ضرورت ہے عمران دار ججز کی نہیں، جسٹس مظاہر نقوی میں اتنی اخلاقی جر آت نہیں کہ استعفیٰ دیں،تاریخ میں ایسے ججز کا نام بابا زحمت کی طرح آئے گا، میں عدلیہ کی بات نہیں فیض کے چیلوں کی بات کررہی ہوں، پہلے اسٹیبلشمنٹ اور اب عدلیہ کے کندھے پر چڑھ کر آنے کی تیاری ہے،دوسروں کو چور کہنے والا خود سب سے بڑا چور نکلا،ہم پر الیکشن سے بھاگنے کا الزام لگانے والا عمران خان خود چھپ کر بیٹھا ہے،مہنگائی اور عمران خان کو اکٹھے اٹھا کر باہر پھینکیں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مریم نواز نے کہا کہ راولپنڈی کے عوام کو ن لیگ کا سلام، ن لیگ کے کنونشنز میں خواتین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔
22