فیصل آباد(پ ر) تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم خالدمصطفوی ایڈووکیٹ نے ضلعی ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی نے غریب کا جینا حرام کر دیا ،پٹرول سستا ضرورہوا مگر عوام کو کوئی ریلیف نہیںملا،جب کہ پٹرول کی قیمت بڑھنے سے دودھ،دہی،دالیں،االو پیاز تک سب چیزیں مہنگی ہو جاتی ہیں۔عوام کے مفادات کا تحفظ اور قانون کی حکمرانی قائم کرنے والی سرکاری مشینری غیر فعال ہو چکی ہے ۔ناجائز منافع خوروں کا جس قیمت پر دل ہوتا ہے بے دھڑک بیچتے ہیں۔اجلاس میں سیدعظمت حسنین شاہ،حافظ سرفرازاحمد،غلام محمدقادری،ڈاکٹرسلطان محمود،شاہدسلیم،الطاف حسین طاہر،محموداحمدقادری،ملک غلام حسین نے شرکت کی۔انہوں نے کہاکہ ہمسایہ ملک میں ادویات،اشیائے خورونوش کی قیمتیں عالمی کساد بازاری کے باوجود 10سے 15فی صد بڑھیں جب کہ پاکستان میں یہ شرح ڈیڑھ سو سے2 سو فی صد ہے۔یہ اس لئے ہیں کہ یہاں قانون کی حکمرانی نہیں ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ترجیحات میں عوام کے مفاد کا تحفظ شامل نہیں ہے ۔ پاکستان عوامی تحریک خدمت خلق کے بیانیے کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے رہی ہے۔پاکستان عوامی تحریک کے نزدیک سیاست خدمت اور عبادت کا نام ہے۔ہماری جدوجہد مہنگائی اور مسائل کی دلدل میں دھنسے ہوئے غریب عوام کو ریلیف دلوانے کیلئے ہے۔
