ماموںکا نجن (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور امیدوار حلقہ پی پی 102 اسامہ بہادر خان بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مامونکانجن کے حلقہ 102 پی پی سے عوامی حمایت و تائید سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑوں گا میری خاندانی روایت عوام کی خدمت اور علاقہ کی ترقی ہے اس روایت کو انشا اللہ آگے بڑھا ئوںگا ۔ میں عوام کے ووٹ کی حق نمائندگی پورے خلوص اور جذبہ سے کروں گا۔ میں نعروں ، دعوئوں کی سیاست نہیں کرتا عملی طور پر اپنے وعدوں کو ایفا کرتا ہوں۔ کامیابی کی صورت میں فنڈز پورے علاقے میں لگائے جائیں گے اور تمام کام علاقہ کے عمائدین کے مشورے سے کئے جائیں گے۔ عوامی خدمت کا جذبہ قدرت کی طرف سے ایک نعمت کے طور پر ملا ہوا ہے۔ ہم خدمت کی تاریخ رقم کریں گے۔
28