28

عوامی خدمت کا جذبہ لیکر میدان سیاست میں قدم رکھا’ سجاد مسعود

کمالیہ(نامہ نگار) امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 122 میاں سجاد مسعود نے کہا ہے کہ ہمیشہ عوام کے مسائل کو اجاگر کیا ہے اور ان کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ اپنے محدود وسائل کے ہوتے ہوئے بھی عوامی خدمت میں کبھی کوئی کمی نہیں ہونے دی۔ یہی ہمارا منشور ہے اور اسی منشور پر کاربند ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کے میدان میں آنے کا فیصلہ تمام دوست احباب کی مشاورت سے کیا ہے جس کا مقصد عوامی خدمت کے لئے مزید کوشش کرنا ہے۔ انتخابات میں کامیابی کے بعد علاقہ کی تعمیرو ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے بیشمار منصوبے شروع کروائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں