86

عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے’ طارق سلیمان

کمالیہ(نامہ نگار) امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 123 ڈاکٹر طارق سلیمان نے ایک پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد کمالیہ کو اس بوسیدہ سیاسی نظام سے نجات دلاناہے جس کی وجہ سے آج کمالیہ میں بے روزگاری عام ہے لوگ مشکلات میں جوجھ رہے ہیں ان کا کوء پرسان حال نہیں ہے لوگ تعلیم و صحت کی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔وہ لوگ نظام تعلیم کی بہتری کے لیے کیا کریں گے جو خود صرف کارباری ہیں اور سیاست اپنے کاروبار کو آگے بڑھانے کیلیے کررہے ہیں انہیں عوامی مفادات سے بھلا کیا غرض ہوسکتی ہے ۔ہمارے خاندان نے ہمیشہ بلا امتیازلوگوں کی خدمت کی ہے ۔اور عوام کی خدمت کیلیے ہمیں کسی بھی عہدے یا اقتدار کی ضرورت نہیں ہے ہم خدمت خلق عبادت سمجھ کے کر رہے عوام اگر اپنے اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کی خواہاں ہے۔ تو انہیں آئندہ الیکشن میں اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں