29

عوامی رائے کا احترام کرنے والوں کوآگے آنا چاہیے

فیصل آباد(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواراین اے 95سردار عثمان نواز باجوہ ،پی پی 98رانا فرازانیس نمبردارنے کہا ہے کہ اقتدار کانٹوں بھرا جنگل ہے سیاست میں عوامی رائے کا احترام کرنے والوں کو ہی آگے آنا چاہیے ۔مہنگائی نے عوام کو روٹی سے بھی محروم کردیا ہے،گیس سارا سارا دن آتی نہیں مگر بھاری بھکم بل غریب عوام کے لئے وبال جان بن چکے ہیں شہید بھٹو کا فلسفہ عوام اور ملک کیلئے نجات دہندہ ہے قائد عوام ذوالفقار بھٹو پوری دنیا میں محروم طبقات کی نمائندہ آواز تھے آج پاکستان شہید بھٹو کے بغیر بدترین بحرانوں کا شکار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں