65

عوامی مسائل حل کرنے کیلئے ساہی خاندان نے کردار ادا کیا

ساہیانوالہ(نامہ نگار)چک جھمرہ میں عوامی مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم،صحت اور کھیل کے شعبے کو بہتر کرنے میں ساہی خاندان نے جو کردار ادا کیا وہ سب کے سامنے ہے اسی طرح فیڈمک انڈسٹری زون،ایکسپریس وے سمیت چک جھمرہ شہر اور دیہی علاقوں کے داخلی و خارجی راستوں کو بہتر بنانے میں نہ پہلے کوئی کسر چھوڑی ہے اور نہ آئندہ عوام کو ایسے مسائل کا سامنا کرنے دیں گئے ان خیالات کا اظہار پی پی 98 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جنید افضل ساہی نے 156ر۔ب میں ڈیلی بزنس رپورٹ سے کیا انہوں نے مزید کہ مہنگائی لا قانونیت اور بے روزگاری جیسے اندرونی مسائل کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر ملک کے وقار کو بحال کرنے کے لیے عمران خان کے وژن پر پر چلنا ہوگا نوجوان نسل ملک کو لوٹنے والوں کو بخوبی سمجھ گئے ہیں 8 فروری کو اپنے ووٹ کے ذریعے ملک کو کھوکھلا کرنے والوں کو رد کرنا ہوگا کیونکہ ووٹ کا درست استعمال ملک کو درست سمت پر لے جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں