117

عوام آئندہ انتخابات میں بھی چوروں اور لٹیروں کا ساتھ نہیں دیگی ‘ ریاض فتیانہ ‘ آشفہ ریاض

کمالیہ (نامہ نگار) تحریک انصاف کمالیہ کی جانب سے الیکشن کراؤ ملک بچاؤ ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ایم این اے ریاض فتیانہ اور آشفہ ریاض نے کی۔ ریلی میں تحریک انصاف کارکنوں سمیت عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی خصوصی ہدایات کے مطابق ملک بھر میں الیکشن کراؤ ملک بچاؤ ریلیوں کے سلسلے میں کمالیہ میں بھی گزشتہ روز الیکشن کراؤ ملک بچاؤ ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت سنیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف و ایم این اے ریاض فتیانہ اور رہنما تحریک انصاف آشفہ ریاض نے کی۔ ریلی میونسپل کمیٹی پارک سے نکالی گئی۔ جس میں سیاسی، سماجی، علمی شخصیات، تاجر برادری، وکلاء برادری، کسانوں اور تحریک انصاف کے کارکنوں سمیت علاقہ کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی میونسپل کمیٹی پارک سے شروع ہو ئی کلمہ چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر مہنگائی ختم کرنے اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔ کلمہ چوک پہنچ کر ریلی نے احتجاجی دھرنے کی شکل اختیار کر لی جہاں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے ریاض فتیانہ کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس ملک کو گروی رکھ دیا ہے اور ان کی تمام شرائط مان کر عوام پر آئے روز مہنگائی کے بم گرا رہی ہے۔رہنما تحریک انصاف آشفہ ریاض کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور اقتدار میں پاکستان خوشحالی اور معاشی ترقی کی راہ پر گامزن تھا جو کہ ان چوروں اور لٹیروں سے برداشت نہ ہوا اور اپنے بیرونی آقاؤں کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ان لوگوں نے عمران خان کی حکومت کو سازش کے ذریعے ختم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں