چنیوٹ(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل آف پولیس،پنجاب کے وژن کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے عوام الناس،پولیس فورس کی ویلفیئر کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس افسران و جوانوں کی سہولت کیلئے HRIMS APP متعارف کروا دی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ وسیم ریاض خان کی خصوصی ہدایت پر جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ HRMIS APPسے آگاہی کیلئے ڈی پی او دفتر میں آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔انچارج ویلفیئر نے پولیس افسران و جوانوں کو HRMIS ایپ کو انسٹال کرنے،استعمال کرنے کے طریقہ کار سے متعلق آگاہی دی۔پولیس افسران کو ملٹی میڈیا کے ذریعے مذکورہ ایپ کے حوالے سے تفصیلا آگاہی دی گئی۔اس ایپ کے ذریعے پولیس افسران و جوان دفاتر کے چکر لگائے بغیر مختلف سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے۔پولیس افسران اپنی پرسنل فائل،شوکاز نوٹسز وغیرہ دیکھ سکیں گے۔پولیس اہلکار رخصت، ویلفیئر، تنخواہ، پنشن،تبادلہ سے متعلق اس ایپ کے ذریے درخواست دے سکیں گے۔
20