جڑانوالہ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے اچانک جڑانوالہ آمد پر میونسپل کمیٹی دفتر میں اسسٹنٹ کمشنر نعمان علی ڈوگر، چیف آفیسر میاں اشفاق،ایم او آئی صدام حسین و دیگران سے ملاقات کی اور انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات کی کہ عوام الناس کی جائز شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے عوام الناس کو بینادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائیں جائیں ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے مزید کہا کہ عوام الناس کو سستی و معیاری اشیائے خورد کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنائیں اور ناجائز منافع خوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے عوام الناس کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں کسانوں کاشتکاروں کو گنے کی بروقت ادائیگیاں یقینی بنائی جائے ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے مزید کہا کہ تمام ماتحت افسران اپنی ڈیوٹیاں ایمانداری سے سرانجام دیں دوران ڈیوٹی کسی قسم کی کوتاہی و غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ملاقات کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کو جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفننگ دی جس پر ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر نعمان علی ڈوگر کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔
