21

عوام الناس کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے’ DPO ٹوبہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عارف شہباز خان کا انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب عثمان انور کی خصوصی ہدایت پر ڈی پی او آفس میں میں عوام والناس کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کیلئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری۔ ڈی پی او ٹوبہ عارف شہباز خان نے اپنے آفس میں کھلی کچہر ی کا انعقاد کیا کھلی کچہری میں مقامی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کھلی کچہری کے دوران60سے زائد سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے احکامات دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں