20

عوام الیکشن میں بزدل لیڈروں کو مسترد کردے گی

فیصل آباد(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی این اے 95 کے امیدوار سردار عثمان نواز باجوا اور پی پی 98 کے امیدوار رانا فراز انیس نمبردارنے کہا کہ عوام فیصلہ کرے گی انشا اللہ تیر کو ووٹ ملیں گے تیر انشائاللہ شیر کا شکار کر کے دکھائے گی عوام الیکشن میں بزدل لیڈروں کو مسترد کرے گی ،تین بار کے ناکام وزیراعظم کو چوتھی بار مسلط نہیں ہونے دیں گے۔ اب ان کو لندن نہیں بھاگنے دیں گے لاہور میں ان کے گھر میں گھس کر انشائاللہ پیپلز پارٹی ان کو مارے گی لوٹ مار کرنیوالوں کا راستہ روکنا ہوگا عوام کسی کے غلام نہیں اور ہم ہماری جماعت کسی سے ڈرتی نہیں سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی پی جتنے دعوے کرتا تھا ضمنی الیکشن میں اپنی اہلیت کا حشر دیکھ بیٹھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں