فیصل آباد(پ ر )پا کستان تحر یک انصاف سٹی کے سنیئر نائب صد ر اظہر نسیم ورک نے کہاکہ عوام مو جو د ہ امپورٹڈ حکمرانوں سے بیزارہو چکے ہیں،پی ڈی ایم جماعتوں نے غر یب عوام کاطرززندگی مفلوج بنا کر رکھ دیاہے، آج دووقت توکیاایک وقت کی روٹی کے لئے غریب انسا ن پریشان ہے ،حالات خراب ،معیشت تباہ ہوچکی ہے ایسے حا لا ت میں امیدکی ایک ہی کرن ہے اوروہ عمران خان ہیں، تاکہ پاکستان مزیدمسائل کاشکارہونے سے بچ جائے ۔انہوں نے کہاکہ امپورٹڈحکومت الیکشن میں جتنی تاخیرکرئے گی اتنا ہی ملکی مسائل میں اضافہ ہو گا،ملکی وسائل بہت تیزی سے کم ہورہے ہیں جس کی بڑی وجہ امپورٹڈٹولے کی بے تحاشہ لوٹ مار،کرپشن ہے، عمران خان نے پاکستان کوبچانے کے لئے اپنی دونوں صوبائی حکومتیں قربان کردیں مگرافسوس کرپٹ ٹولے کوملک وقوم کااحساس تک نہیںہ،پاکستان کے تمام مسائل کاواحدحل ہی صاف اورشفاف اورفی الفورقومی انتخابات ہیں۔انہوںنے مزید کہاکہ یہ لوگ ملک میں سیاسی و معاشی عدم استحکام اور غیر یقینی کی صورتحال پیدا کر کے اس سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، جس میں عمران خان ان کو ہر گز کامیاب نہیں ہو نے دینگے ۔
