سرگودھا (بیوروچیف) عوام تجربہ کار حکمرانوں سے تنگ نظر آرہے ہیں آٹا’ چینی کا بحران حکومتی صفوں میں موجود لوگوں نے پیدا کیا جب یہ مافیا اربوں روپے کما لیتا ہے تو تجربہ کاروں کو ہوش آتا ہے اور نوٹس لیکر مہنگائی میں مزید اضافہ کرکے اپنے ساتھیوں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس پریزیڈنٹ شمالی پنجاب انصر اقبال ہرل نے کیا انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے دوسروں کو کرپٹ کہنے والے حکمران خود کرپشن میں ملوث ہیں
41