سرگودھا (بیوروچیف) حکومت نے کوئی بھی ایسا کام نہیں کیا جس سے عوام کو ریلیف محسوس ہو اداروں میں کرپشن انتہاء کو پہنچ چکی ہے افسران اور ان کے حواری دھڑلے سے کر پشن وصول کررہے ہیں یہ سب حکومت کی مہر با نی ہے کہ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار صدر کیمسٹ اینڈ ڈ ر گسٹ ایسوسی ایشن و ٹریڈ ونگ کے راہنما حاجی محمد ارشد محمود نے کیا انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ا دارہ ایسا نہیں ہے جہاں پر عوام کو تکلیف نہ دی جاتی ہو عوام موجودہ حکومت سے ناراض ہو چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگ پی ٹی آئی کے جلسوں میں شرکت کرکے حکومت کیخلاف عدم ا عتماد کررہے ہیں خود شہباز کہہ چکے ہیں کہ وہ عو ا م کو کسی قسم کا ریلیف نہیں دے سکے حاجی محمد ار شد محمود نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام تحریک انصاف کے بیانیئے کا ساتھ دیتے ہوئے حکومت کی رخصتی میں اسے کاندھا دینے کیلئے پی ٹی آئی کا ساتھ دیں۔
38