فیصل آباد(پ ر) امیدوار وائس چیئرمین سی سی 28سردار عرفان ڈوگر ،سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری نادر ذولفقار چیمہ نے کہا کہ اگر یہ حکومت 8ماہ مزید برسر اقتدار رہی تو عوام کے تن پر بنیان بھی نہیں رہے گی اس حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے عوام دو وقت کی روٹی کو ترسنے لگے ہیں اور جو وزیر اعظم کپڑے بیچنے کی بات کررہا تھا اس کے کپڑے کون خریدے گا اگر بیچنی ہے تو اپنی ملز بیچیں اور جو ملکی دولت لوٹی ہے وہ خزانے میں جمع کروائیں تو پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچ سکتا ہے۔
43