80

عوام سے کئے وعدوں کو پورا کرینگے ، آصف زرداری

ڈیرہ بگٹی(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی)کے صدر اور سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد آنے والی عوامی حکومت بلوچستان کی عوام کو درپیش مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ ان کی ترقی و بہبود پر توجہ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے جو بھی وعدہ کیا ہے، وہ پورا کرکے دکھایا ہے۔، ڈیر بگٹی میں انتخابی جلسہ عام سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے، سابق صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی، بلوچستان کے مسائل کو سمجھتی ہے۔ بلوچستان میں اسپتالوں کا مسئلہ ہو یا گیس کا، مسائل حل کریں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آنے والی پی پی پی حکومت ایسے اقدام اٹھائے گی، جس سے بلوچستان کے عوام کے لیے روزگار اور آمدنی کے مواقع میسر آئیں گے۔ دریں اثنا، جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق نگران وفاقی وزیر داخلہ و پی پی پی رہنما سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی آئندہ عام انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرکے بلوچستان میں حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریبوں اور کسانوں کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کی وارث جماعت پاکستان پیپلزپارٹی ہے۔ انہوں نیکہاکہ شہدا کے ورثا کبھی نہ سمجھیں کہ وہ تنہا ہوگئے ہیں، کیونکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری شہدا کے لواحقین کے وارث ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں