60

عوام مفادات سے بالاترہوکر ایماندار قیادت کا انتخاب کریں

فیصل آباد(پ ر)نگران حکومت اور الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کروانے کیلئے عملی اقدامات کرے۔آر۔اوز امیدواران کو ناجائز تنگ کررہے ہیں۔ پاکستان سنی تحریک ملک کے بوسیدہ سیاسی نظام کے خلاف برسر پیکار ہے۔ ووٹ کی پرچی کے ذریعے اسمبلیوں میں پہنچ کر اسلامی نظام نافذ کریں گے۔ عوام ذاتی مفادات او ر برادری ازم سے بالاتر ہوکر ایماندار قیادت کا ا نتخا ب کریں۔پاکستان کا سیاسی و معاشی نظام مکمل طورپر ناکارہ ہوچکا ہے۔ ان خیالات کااظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر پروفیسر میاںمحمد آصف رضا قادری نے ڈویژنل پبلک سیکرٹریٹ میں انتخابات کے سلسلہ میں منعقدہ ” دین تخت پر سیمینار ” سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں