49

عوام نوازشریف کے علاوہ کسی کووزیراعظم دیکھنا نہیں چاہتے

فیصل آباد(پ ر) سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 108میاں اجمل آصف نے کہا ہے کہ ملک میں8فروری کو ہر طرف شیر دھاڑے گااور مخالفین کو راہ فرار نہیں ملے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک نمبر34ج،ب میں چوہدری محمد صدیق(ہنڈا سینٹر والے) کے ڈیرے پر رابطہ مہم میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سابق چیئر مین میاں محمد فاروق،رانا کاشف،میاں شوکت، پیر اوصاف علی، قیصر صدیق،میاں عرفان داری،ملک محسب نمبردار، چوہدری فیصل عصمت اور دیگر معززین علاقہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔میزبان تقریب چوہدری محمد صدیق نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ میاں محمد اجمل آصف کی مکمل حمائت کرنے کا اعلان کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں