27

عوام نے انتخابی مہم سے قبل ہی PTiکے حق میں فیصلہ دیدیا

فیصل آباد(پ ر) جنرل سیکرٹری انصاف لائرزفورم فیصل آ با دوامیدوارایم پی اے پی پی 112 شہبازامیرعلی اعوان نے کہا ہے کہ پا کستانی عوام نے انتخابی مہم کے آ غا ز سے قبل ہی پی ٹی آئی کے حق میں ا پنا واضح فیصلہ سنا دیا ہے، عمران خان کا خطاب سننے کیلئے فیصل آبادسمیت ملک بھرکے مختلف مقامات پر ہزاروں کا اکٹھ پی ڈی ایم ٹولے کی ہٹ دھرمی کیخلاف ریفرنڈم تھا ، عو ا م پی ڈی ایم ٹولے کے انتخا بات کے انعقاد میں ہر ممکن رکاوٹیں ڈ ا لنے کے فاشسٹ منصوبے کو ناکا م بنا ئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے امپورٹڈ ٹولہ ہوش کے نا خن لے اور ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان کیا جائے، ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام پورے ملک میں شفاف انتخابات کے انعقاد سے ہی ممکن ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں