25

عوام وارداتوں کی روک تھام کیلئے پٹرولنگ پولیس سے تعاون کریں

شورکوٹ چھاؤنی(نامہ نگار)عوام ڈکیتی رہزنی وارداتوں کو روکنے میں پٹرولنگ پولیس سے تعاون کرے,مجددالحسن ۔پریس کلب کے صحافیوں کی پٹرولنگ پولیس312چیک پوسٹ کے افسران سے ملاقات,انچارج پٹرولنگ پولیس مجددالحسن اور محمد ظفر نے پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی بارے آگاہ کیااورکرائم کے سدباب کیلئے شہریوں سے تعاون کی اپیل بھی کی اس موقع پر انچارج پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ مجددالحسن نے بتایا کہ دوان گشت اب محکمہ نے شناختی کارڈآن لائن ریکارڈچیکنگ کے نئے طریقہ کار سے بھی جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی میں نمایاں مدد مل رہی ہے جبکہ اہم کیسز میں مطلوب اشتہاری ملزمان بھی اس چیکنگ کے طریقہ کار سے قانون کی پکڑمیں آئیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں