سرگودھا (بیورو چیف) عوام ووٹ دیتے وقت شعور کا مظاہرہ کریں 5منٹ کی سوچ بچار انہیں 5سال کے عذاب سے بچا سکتی ہے لوگوں کو چاہیئے کہ وہ اپنے ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں بعد میں پچھتانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ان خیالات کا اظہار معروف سائیکاٹرسٹ ڈاکٹر شمس الدین احمد خان نے کیا انہوں کہا کہ انتخابات عوام کے ہاتھ میں اپنی تقدیر بدلنے کا موقع دیتے ہیں یہ موقع ہر پانچ سال بعد آتا ہے مگر ہم اپنی ذاتی وابستگیوں کی بناء پر اچھے امیدواروں کو نظر انداز کردیتے ہیں جس کی وجہ سے پھر ہمارے پاس سوائے پچھتاوے کے کچھ نہیں رہتا۔
