25

عوام کوآزمائے امیدوارکوکامیاب نہیں کروانا چاہیے

سرگودھا (بیوروچیف) حلقہ این اے 82 کے عوام جن مسائل کا شکار ہے ان کے تدارک کیلئے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے عوام نے آزما ئے ہوئے چہروں کو مسترد کردیا ہے اور ہمارے حق میں فیصلہ دیدیا ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام پنجاب کے نائب امیر اور امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 82 رائو عبدالقیوم نے کیا انہوں نے کہا کہ جس طرح حلقہ این اے 82کو محرومیوں کا شکار کیا گیا اس لئے عوامی مفادات میں الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں اور میرا مسکن لاہور یا اسلام آباد نہیں ہے میرا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے عوام کسی بھی آزمائے ہوئے امیدوار اس حلقہ سے کامیاب نہیں کرانا چاہتے انشاء اللہ کامیابی حاصل کرکے عوامی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرونگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں