32

عوام کوملکی ترقی کیلئے نوازشریف کوووٹ ڈالنا ہے

فیصل آباد(پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ٹان نائب ناظم جناح ٹان ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے ملک بھر میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ببر شیر ، ووٹر ، سپورٹر قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنوانے کے لئے اپنے اپنے حلقوں میں متحرک ہو چکے ہیں ،پاکستان مسلم لیگ (ن)اور اسکی قیادت بچوں کے روشن بہتر محفوظ با عزت مستقبل کے لئے پہلے بھی کوشاں رہی اور انشا اللہ آئندہ بھی رہے گی یہ بچے کل کے پاکستان کے معمار ثابت ہو گئے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ میدان میں مقابلہ کیا ہے اور آج بھی ہم میدان میں ڈٹ کر کھڑے ہیں آئیں جس نے مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا جوش و جذبہ دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جیسے پورے پاکستان میں نواز شریف آ رہا ہے نواز شریف کی حکومت ختم نہ کی جاتی تو آ ج 2024 کا پاکستان بالکل مختلف ہوتا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں