فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر سید علی ناصر رضوی کی جانب سے روزانہ کی بنیا د پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے۔ سٹی پولیس آفیسر نے عوام کے مسائل کے فوری حل کیلئے سی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میںآنے والے سائلین نے اپنے انفرادی و اجتماعی مسائل پیش کیے جن کے حل کیلئے موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات صادر کیے گئے اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ اس موقع پرسٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ میرے دروازے چوبیس گھنٹے عوام الناس کیلئے کھلے ہیں ۔عوام الناس کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے۔
