16

عوام کو ریلیف دینے کیلئے انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں

فیصل آباد (پ ر ) پاکستان مسلم لیگ ن مرکزی کونسل کے ممبر سید محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ مفت آٹے اور سستے پٹرول سمیت غریبوں کو ہر طرح سے ریلیف دینے کیلئے بڑے انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ بدنظمی کے باعث ہونے و ا لا نقصان ہمارے کھاتے میں نہ ڈالا جائے ۔ عو ا م بہت جلد نظم و ضبط اور صبر وتحمل کا دامن چھوڑ د یتے ہیں جس کے باعث نا قابل تلافی ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو ہر طرح سے ر یلیف فراہم کیا جائے گا ۔ تاہم تاجر طبقات سے بھی التماس ہے کہ لوگوں کو ریلیف دینے کے لئے ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری سے باز رہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں