28

عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے

سرگودھا (بیوروچیف) حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لارہی ہے مہنگائی کی اصل جڑ سابق حکومت ہے جس نے اپنی جبیں بھرنے پر توجہ دی اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جس کا نتیجہ آج عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے اگر پاکستان میں پی ڈی ایم کی حکومت نہ ہوتی تو ملک ڈیفالٹ ہوچکا ہوتا ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ اس قدر ملک کو برے حالات میں پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں کیونکہ عوام کیلئے نہیں سو چا اور آئندہ عام انتخابات میں عوام ان کے بار ے میں نہیں سوچیں گے کیونکہ عوام باشعور ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں