چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر فیصل عباس مانگٹ نے کہا ہے کہ سرکاری دفاتر میں افسران و سٹاف ٹائم پر پہنچیں تا کہ آنے والے سائلین کی دادرسی ہو سکے، شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انکے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر کیے جائیں، انہوں نے یہ ہدایات تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران سے میٹنگ کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے لہٰذا تمام ہسپتالوں، مراکز صحت میں ڈاکٹرز و سٹاف کو متحرک کریں اور تمام مشینری کو ورکنگ میں رکھیں، سکولوں میں کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، تمام دفاتر کو صاف ستھرا رکھیں، سی اوز ضلع کونسل و ایم سیز شہروں میں صفائی کا عمل تیز کریں اور سیکٹر وائز علاقوں کو صاف ستھرا بنائیں، انہوں نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز، مارکیٹ کمیٹی افسران و دیگر ریونیو افسران روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈی کے وزٹ کریں اور اپنی نگرانی میں بولی کروائیں تا کہ اشیاء کی قیمتیں کنٹرول میں رہیں
48