29

عوام کو مہنگائی سے کب ریلیف ملے گا

فیصل آباد (پ ر)پائما کے سابق چیئرمین شیخ اکرم پاشانے کہا کہ روزبروزبڑھتے ہوئے مواشی بحران اور بے لگام مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے اصل ریلیف کب ملے گا؟اتحادی حکومت بھی عوام کیلئے کارگر ثابت نہیں ہورہی، ایک طرف مہنگائی کے ستائے عوام اور دوسری طرف لٹیرے حکمران ہیں، گندم، چینی اور ایل این جی کی طرح حکومت پٹرولیم بحران پر آنکھیں بند کئے ہوئے ہے، آٹے، چینی، بجلی کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا، تاریخ میں کبھی اتنا اضافہ نہیں ہوا۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا ہے کہ گھی اور خوردنی تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد 10 روپے پٹرول کی کمی عملا واپس ہوچکی ہے، ایل پی جی اور گیس کی قیمت میں اضافے کے بعد نام نہاد ریلیف ہوا میں تحلیل ہوچکا ہے، عوام کو ریلیف دینا ہے تو بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ 4 روپے سے زائد اضافہ واپس لینے کا اعلان کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں