جڑانوالہ(نامہ نگار) سیاسی سما جی رہنما و امیدوار پی پی 100 چو ہد ری علی تراب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خد مت میرا مشن ہے اور عوامی خدمت کے جذبہ کے تحت ہی میں حلقہ پی پی 100 سے الیکشن لڑوں گا انہوں نے مزید کہا کہ مجھے حلقہ کے نوجوانوں اور تمام برادریوں سیا سی د ھڑوں کی مکمل سپورٹ حاصل ہے اور آئندہ ہو نیوالے ا لیکشن میں عوام کے ووٹوں کی طا قت سے کا میاب ہو کر عوام کی محر و میوں د ور کرونگا چو ہد ری علی تراب نے مزید کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل اور حلقہ میں جدید ترین بینا د ی سہو لیا ت کی فر ا ہمی یقینی بنانے کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلو ں گا ہمارے آباو اجداد نے حلقہ کی تعمیر و تر قی خو شحا لی کیلئے گراں قدر خدمات سر ا نجام دیں ہیں جو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے میں بھی اپنے آباو اجداد کے مشن کو جاری و ساری رکھوں گا۔
36