45

عوام کی خدمت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیرصدارت سی ایم پنجاب شکایت پورٹل کے حوالہ سے اجلاس ڈی سی افس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں انتظامی و لائن ڈیپارٹمنٹس کے تمام افسران نے شرکت کی۔ایس این اے محمود احمد نے اجلاس میں سی ایم پنجاب پورٹل پر شکایات کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے کہا کہ اجلاس میں تمام محکمہ جات اور انتظامی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ سی ایم پورٹل کمپلینٹ سیل سے عوام کی خدمت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے پورٹل اکائونٹ پر شکایات کا ازالہ کیا جائے۔کرنے کے حوالہ سے متعلقہ محکموں کو سو فیصد عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں